انتہائی شرمناک فہرست میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا، ہر پاکستانی کے لیے انتہائی پریشان کن خبر

انتہائی شرمناک فہرست میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا، ہر پاکستانی کے لیے ...
انتہائی شرمناک فہرست میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا، ہر پاکستانی کے لیے انتہائی پریشان کن خبر

  



جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے حکومتی عمال ماحولیاتی آلودگی کا تذکرہ تو بہت زوروشور سے کرتے ہیں اور شجرکاری اور دیگر مہمات کا بھی چرچا رہتا ہے لیکن ماحولیاتی آلودگی سے متعلق نئی درجہ بندی فہرست میں پاکستان آلودگی کے لحاظ سے شرمناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کا ادارہ آئی کیو ایئر ہر سال فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا بھر کے ممالک کی درجہ بندی فہرست جاری کرتا ہے۔ گزشتہ روز سال 2019ءکی فہرست جاری کی گئی جس میں پاکستان دوسرا آلودہ ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔ پہلے نمبر پر بنگلہ دیش آلودہ ترین ملک قرار پایا ہے۔ تیسرے نمبر پر منگولیا، چوتھے پر افغانستان اور پانچویں نمبر پر بھارت کو آلودہ ترین ممالک قرار دیا گیا ہے۔

2019ءکی درجہ بندی فہرست میں جرمنی، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کو سب سے کم آلودگی والے ممالک قرار دیا گیا ہے ۔شہروں کے حوالے سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ دوسرے نمبر پ رکمبوڈیا کا شہر پنوم پن، تیسرے نمبر پر چینی شہر ہانگو، چوتھے نمبر پر ممبئی اور پانچویں نمبر پر چینی شہر ووہان کو آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کا شہر لاہور نویں اور نئی دہلی دسویں نمبر پر آلودہ ترین شہر قرار پائے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس