کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے کتنے فنڈز جاری کردیے؟

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے کتنے فنڈز جاری کردیے؟
کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے کتنے فنڈز جاری کردیے؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 23 کروڑ 65 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ خزانہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 23 کروڑ 65 لاکھ روپے کے ہنگامی فنڈز کا اجرا کردیا ہے۔ان فنڈز کی مدد سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ضروری ادویات اور دیگر ساز و سامان خریدا جائے گا۔

ڈپٹی سیکرٹری بجٹ پنجاب رومان بورانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے 23 کروڑ 55 لاکھ روپے کے فنڈز ادویات اور دیگر سازو سامان کی خریداری کیلئے مختص کیے ہیں جبکہ 10 لاکھ روپے کے فنڈز آگاہی کیلئے پمفلٹس اور دیگر اشیاءچھپوانے کیلئے بھی رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ 26 فروری کو پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی، ایک کیس کراچی جبکہ دوسرا کیس اسلام آباد میں رپورٹ ہوا تھا، دونوں افراد ایران سے زیارتیں کرکے واپس آئے تھے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /لاہور