پی ایس ایل میں دھوم مچانے والے اعظم خان کا وزن کم کرنے میں کس عظیم کرکٹر کے پوتے نے مدد کی اور 4 ماہ میں کتنا وزن کم ہوا؟ ناقابل یقین تفصیلات جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں

پی ایس ایل میں دھوم مچانے والے اعظم خان کا وزن کم کرنے میں کس عظیم کرکٹر کے ...
پی ایس ایل میں دھوم مچانے والے اعظم خان کا وزن کم کرنے میں کس عظیم کرکٹر کے پوتے نے مدد کی اور 4 ماہ میں کتنا وزن کم ہوا؟ ناقابل یقین تفصیلات جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور معین خان کے بیٹے اعظم خان نے ابتدائی میچز میں ہی عمدہ کارکردگی کے ذریعے سب کو حیران کر دیا ہے۔

اعظم خان کی شاندار بیٹنگ نے تو مداحوں کو حیران کیا ہی مگر اپنی سمارٹنس کے ذریعے بھی خاصہ حیرت زدہ کر رکھا ہے اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے سخت محنت کے ذریعے 4 مہینوں کے دوران 14 کلو وزن کم کیا ہے۔ اعظم خان پی ایس ایل کے رواں سیزن سے قبل سابق عظیم بیٹسمین حنیف محمد کے پوتے و شعیب محمد کے بیٹے شہزرکی زیرنگرانی ٹریننگ کرتے رہے ہیں جنہوں نے اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 میں سے 2 میچز میں اپنی عمدہ بیٹنگ سے فتح دلائی ہے۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ تنقید کی وجہ سے میں نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا جس میں کامیابی ملی اور پانچواں سیزن ختم ہونے کے بعد دوبارہ یہ سلسلہ شروع کروں گا، اگر میں کسی کرکٹر کا بیٹا ہوں تو اس میں میرا کیا قصور ہے، اگر ٹیلنٹ کے بغیر ہی ٹیم میں موجود ہوں تو پھر تنقید ہونی چاہیے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update