ریٹائرڈ آرمی ڈاکٹر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے 300 ٹکڑے کردیے

ریٹائرڈ آرمی ڈاکٹر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے 300 ٹکڑے کردیے
ریٹائرڈ آرمی ڈاکٹر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے 300 ٹکڑے کردیے

  



نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ایک ریٹائرڈ آرمی ڈاکٹر نے اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش کے 300 ٹکڑے کردیے، عدالت کی جانب سے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ریاست اوڈیشہ کے دارالحکومت بھو بھنیشور میں ریٹائرڈ آرمی ڈاکٹر سومناتھ پاریدا نے 2013 میں اپنی بیوی کو قتل کیا تھا، مجرم کو عمر قید کی سزا واقعاتی شہادتوں کی بنا پر سنائی گئی ہے کیونکہ واقعے کا کوئی بھی چشم دید گواہ موجود نہیں تھا۔ ریٹائرڈ آرمی ڈاکٹر نے 3 جون 2013 کو اپنی بیوی کو قتل کیا تھا جس کے بعد اسے 21 جون 2013 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

سرکاری وکیل کے مطابق قتل کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب مقتولہ کی بیٹی کا 15 روز تک اپنی والدہ سے رابطہ نہیں ہوپایا، اس نے اپنے والد سے بارہا کہا کہ ماں سے بات کرائی جائے لیکن ریٹائرڈ ڈاکٹر نے بات کرانے سے انکار کردیا۔ بیرون ملک مقیم بیٹی کو شک ہوا تو اس نے اپنے ایک رشتے دار کو حالات و واقعات کا جائزہ لینے کیلئے اپنے گھر بھیجا جس نے خاتون کے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع کردی۔

پولیس نے گھر میں چھاپہ مارا تو خاتون کی لاش سٹیل کے مختلف ڈبوں میں 300 ٹکڑوں میں برآمد ہوئی، پولیس نے موقع سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، جب ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل نہیں کیا۔

مزید : جرم و انصاف