بیوروکریسی انصاف پر مبنی فیصلے کرے تو ۔۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے درد دل بیان کر دیا

بیوروکریسی انصاف پر مبنی فیصلے کرے تو ۔۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے درد دل ...
بیوروکریسی انصاف پر مبنی فیصلے کرے تو ۔۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے درد دل بیان کر دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت کیساتھ بیوروکریسی کے ملکر کام کر نے سے کسی بھی چیلنج سے سالوں مہینوں نہیں دنوں میں نمٹا جا سکتا ہے،بیوروکریسی انصاف پر مبنی فیصلے کریگی تو انکو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں،میرٹ اور شفافیات حکومت کی اولین تر جیح ہے،ہم عام آدمی کی زندگی بدلنا چاہتے ہیں جو سول سرونٹس کے بغیر ممکن نہیں۔

 سول سروس اکیڈمی میں پی اے ایس کے 42 ویں سیپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا پہلے دن سے ہی یہ ویژن ہے کہ ہم نے عام آدمی کی زندگی کو بدلنا ہے جسکے لیے عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے، سرکاری امور نمٹانے کیلئے قوانین اور ضوابط موجود ہیں،جو افسران اپنے فرائض کی انجام دہی میں ان قوانین و قواعد کو مقدم رکھتے ہیں انہیں کبھی کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ،صاف ستھرے معاشرے اور قدرتی ماحول کے قیام کی کوششیں اس وقت تک بار آور ثابت نہیں ہوں گی جب تک سرکاری افسران اور محکمے شہریوں کو ساتھ لیکر نہ چلیں ،گلگت بلتستان سے بھی خواتین کی نمائندگی خوش آئند ہے، آپ کی سروس میں آپ کو عوام کی خدمت کے بھرپور مواقع ملیں گے، آپ آفیسرز عوام کو ریلیف دیں گے تو ملک آگے بڑھتا جائے گا،جب کسی ایک محکمہ میں کوئی ایک افسر ایک فائل کسی وجہ سے روک لیتا ہے توا س سے کسی ایک شخص کو نہیں درجنوں افراد اور ادارے مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں، ہر ایک پراسس کا وقت مقرر کر کے اس کو پروان چڑھانا بنیادی ذمہ داری ہونا چاہئے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اداروں کی مضبوطی کیلئے لازم ہے کہ اداروں میں سیاسی مداخلت کو جڑوں سے ختم کیا جائے اور الحمد اللہ تحر یک انصاف کی حکومت نے اسی ویژن کے تحت اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کردی ہے، تما م ادارے آئین وقانون کے مطابق مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں مگر سر کاری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہو نی چاہیے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور