نئے سوشل میڈیا قانون کیخلاف مسلم لیگ (ن) نے بڑا قدم اٹھا لیا

نئے سوشل میڈیا قانون کیخلاف مسلم لیگ (ن) نے بڑا قدم اٹھا لیا
نئے سوشل میڈیا قانون کیخلاف مسلم لیگ (ن) نے بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے سوشل میڈیا قانون کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد پاکستان  مسلم لیگ (ن) کی رکن بشری انجم بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کےحوالےسےمجوزہ قانون کے خلاف  پاکستان مسلم   لیگ ن  کی خاتون  ایم پی  اےبشریٰ انجم  بٹ نے پنجاب  اسمبلی میں  قرارداد جمع کروائی ہے جس میں  کہا گیاہے کہ نیا سوشل میڈیا قانون آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر حملہ ہے،وفاقی حکومت 1996اور 2016کے ایکٹ کیخلاف نیا متنازعہ قانون بنانے جارہی ہے،نئے سوشل میڈیا قانون سے عوام کے حقوق سلب ہونے کا خدشہ ہے،نیشنل کواڈی نیٹر کے نام سے ایک غیر آئینی تقریری کی جارہی ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ نئے سوشل میڈیا قانون کو منظوری سے قبل پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے۔