دہلی فسادات ،مسلم لیگ ن بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کھل کر میدان میں آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے بھارت میں مسلمانوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں 20کروڑ مسلمان مکمل طور پر غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ہیں‘مودی کی شدت پسند تنظیم آر ایس ایس مساجد،مدرسوں اور مسلمانوں کی املاک پر حملے کررہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران اعظمی بخاری نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے آر ایس ایس کے غنڈوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے130کروڑ کی آبادی والا بھارت چند شدت پسندوں کے ہاتھوں میں یرغمال ہوکر رہ گیا ہے کرنوال،جعفر آباد،غازی آباد اور گوکل پوری میں مسلمان گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی نا اہلی ہے کہ وہ اپنے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی شہریوں کا تحفظ یقینی نہیں بناسکتی،27فروری کا سرپرائز بھارت کی آنے والی نسلوں کو یاد رہے گا۔