وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کےایسے منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کےایسے منصوبے کی حمایت کا اعلان ...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کےایسے منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ہونے والی ملاقات  میں ملک  بھر میں یکساں   نصاب تعلیم کے حوالے سے سندھ  حکومت کی جانب سےایسا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے کہ ہر کوئی  پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو    داد دینے پر  مجبور  ہو گا ۔

تفصیلات  کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیر اعلیٰ  سندھ  سے تفصیلی  ملاقات کی اور وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے پورے پاکستان میں تیار کردہ یکساں نصابِ تعلیم متعارف کرانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید  مراد علی  شاہ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد سکول کے نصاب کو ڈیزائن کرنا صوبائی سبجیکٹ ہوگیاہے لیکن وفاقی وزیر تعلیم نے اس مقصد کے ساتھ ہی ایک قدم اٹھایا ہے کہ پورے پاکستان میں یکساں نصاب متعارف کرایا جا سکے۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی حکومت اس منصوبے کی حمایت کرے گی۔وزارت تعلیم کے ذریعہ تیار کردہ نصاب پورے پاکستان کے تمام سرکاری، نجی اور انگریزی میڈیم سکولوں میں پڑھایا جائے گا۔

وفاقی وزیر  تعلیم  شفقت محمود نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ انہوں نےمدرسوں کی رجسٹریشن کےلئے وفاقی مدارس اور دیگر متعلقہ علمائے کرام کو اعتماد میں لیا ہے،وفاقی حکومت کے تعلیمی منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے متعلقہ کمشنرز کے ماتحت ڈویڑنل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی،علمائے کرام حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے مدارس کے لوگ امن کے فروغ اور مذہبی نصاب کے ساتھ باضابطہ تعلیم کو متعارف کرانے میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے ساتھ پورے پاکستان میں یکساں نصاب متعارف کروانے سے متعلق تفصیلی ملاقات بھی  کی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی