خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ابتک کتنے اساتذہ بھرتی کئے ؟تعداد جان کر آپ ہکا بکارہ جائیں گے

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ابتک کتنے اساتذہ بھرتی کئے ؟تعداد جان کر ...
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ابتک کتنے اساتذہ بھرتی کئے ؟تعداد جان کر آپ ہکا بکارہ جائیں گے

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم مہیا کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،صرف بلڈنگ بنانے سے تعلیمی معیار بہتر نہیں ہوتا، پچھلی حکومتوں نے صرف سکولوں کی عمارت بنائیں لیکن ان سکولوں کو فعال کرنے کے بارے میں نہیں سوچا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں57 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیےاور سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ قائم کیے۔

 یو این ڈی پی کے زیر اہتمام دو روزہ پراونشل یوتھ اینگجمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لیے نصاب کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کرنا ہو گا، جس کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،نصاب میں ایسی چیزیں شامل کی جائیں گی جس سے طلباء کو مستقبل میں فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی زبان کو بھی ترقی دینا اور طلباء کے بہتر مستقبل کے لیے ان کی کونسلنگ بہت ضروری ہے،طلباء اپنے علاقے اور حالات کے مطابق وہ تعلیم حاصل کریں جس سے ان کو فائدہ پہنچے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام میں حق کے لیے آواز اٹھانے کا شعور پیدا کیا اور شعور رکھنے والی قومیں ترقی کرتی ہیں،عوامی ووٹ سے منتخب ہونے والوں کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے دس دس سال تک اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اور نا عوام کے سامنے خود کو جواب دہ سمجھا، پاکستان تحریک انصاف عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور