خیبرپختونخوا سےاتنی بڑی تعداد میں چرس پکڑی گئی کہ تفصیل جان کر آپ کو بھی چکر آنے لگیں گے

خیبرپختونخوا سےاتنی بڑی تعداد میں چرس پکڑی گئی کہ تفصیل جان کر آپ کو بھی ...
خیبرپختونخوا سےاتنی بڑی تعداد میں چرس پکڑی گئی کہ تفصیل جان کر آپ کو بھی چکر آنے لگیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا ایکسائز انٹیلی جنس نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر چار مختلف کارروائیوں کے دوران 33 کلو چرس اور 310 گرام ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ 

ایکسائز انٹیلی جنس بیورو چیف نوید جمال کیمطابق پہلی کاروائی ایکسائز انٹیلی جنس نے رنگ روڈ پھندو چوک میں عمل میں لائی جہاں مخبر شدہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلو چرس برآمد کرلی گئی اور ملزم محمد ساجد سکنہ لاہورکو موقع پر گرفتارکرکے ایف آئی آر تھانہ پھندو میں درج کردیا گیا۔دوسری کارروائی رنگ روڈ چوک میں عمل میں لائی گئی جہاں ایکسائز اہلکاروں نے مخبر شدہ گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے رنگ روڈ چوک میں روکا اور گاڑی کی تلاشی پر 14 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی، ملزم محمد لقمان سکنہ ضلع خیبر کیخلاف تھانہ یکہ توت میں مقدمہ درج کردیا گیا۔ اسی طرح ایکسائز ہزارہ ریجن نے سنیپ چیکنگ کے دوران خاتون مسافر سے 4 کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے ملزمہ کو گرفتار کرکے تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کردیا گیا جبکہ چوتھی کاروائی پشاور موٹروے انٹرچینج پر کی گئی جہاں دوبئی جاتے مسافر کی تلاشی لینے پر مسافر کے جوتوں میں چھْپا ئی گئی 310 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی،ملزم اسلام آباد ائیر پورٹ سے دوبئی جانے والا تھا، گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔