بوسنیا کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے، ویزہ سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے:وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ

بوسنیا کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے، ویزہ سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ...
بوسنیا کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے، ویزہ سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے:وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن  لائن) وفاقی وزیر داخلہ بریگڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ سے بوسنیا کے سفیر ثاقب فوریک نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ویزہ سے متعلق معاملات کو بھی زیر غور لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بوسنیا کے سفیر ثاقب فوریک نے وزارت داخلہ میں بریگڈئیر (ر)اعجاز احمد شاہ   سے تفصیلی  ملاقات کی اور دو  طرفہ  امور پر تبادلہ خیال کیا ،دوطرفہ تجاویز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بریگڈئیر (ر)اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ بوسنیا کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں ، جس کے جواب میں بوسنیا کے سفیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ باہمی امور کے معاملات میں مزید مثبت پیش رفت ہو،وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ویزہ سہولیات کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے اور اس سلسلے میں کافی حد تک کام کرلیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے غیر قانونی سفر کرنے والوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کی روک تھام کے لئے ائیر پورٹز پر سکیورٹی سخت کی ہے اور اس کے علاوہ الیکٹرانک پاسپورٹ متعارف کروانے کی تجویز کو جلد عمل میں لایا جائے گا تاکہ جعلی کاغذات پر سفر نہ کیا جاسکے- بوسنیا  کے سفیر ثاقب فوریک نے وزیر داخلہ سے ان کے قیمتی وقت اور تعاون کی یقین دہانی کرانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید کرتے ہیں کہ دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد