کرونا وائرس، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہاں جاپہنچے؟

کرونا وائرس، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہاں جاپہنچے؟
کرونا وائرس، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہاں جاپہنچے؟

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نےپاک ایران سرحدی علاقے تفتان کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا،دوسری جانب کوئٹہ میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے ممکنہ خدشے پر شہر میں سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ماسک قبضے میں لیکر میڈیکل سٹورز سیل کر دیے۔

نجی  ٹی وی کےمطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا صوبائی وزرا کے ہمراہ تفتان پہنچے،ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں حکام نے انہیں بریفننگ دی۔ظفر مرزا نے تفتان سرحد پر کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ظفر مرزا نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے، تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سکریننگ کا عمل جاری ہے۔ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کئے جا  رہے ہیں،عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 97 فیصد مریض مکمل صحت یاب ہوجاتے ہیں،کرونا   وائرس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت  نہیں ہے بس عوام کو  چاہئے کہ احتیاط کریں  ۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ