افغان کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بغیر پاکستان کا دورہ کرنے والے محمد شہزاد کو بڑی خوشخبری مل گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی ڈسپلنری کمیٹی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کی دورہ پاکستان کے معاملے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد شہزاد نے گزشتہ سال اگست میں اے سی بی کی اجازت کے بغیر پاکستان کا سفر کیا اور یہاں کرکٹ کی پریکٹس بھی کی جس کا انکشاف ہونے پر انہیں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔ اے سی بی کے چیئرمین فرحان یوسف زئی نے شہزاد کی معافی کی درخواست قبول کرلی تاہم کنٹریکٹ کی پابندی رواں برس اگست تک برقرار رہے گی۔