حکومت اِن ایکشن، 5 کا ماسک 120 میں فروخت کرنے والے دکاندار کو دھرلیا

حکومت اِن ایکشن، 5 کا ماسک 120 میں فروخت کرنے والے دکاندار کو دھرلیا
حکومت اِن ایکشن، 5 کا ماسک 120 میں فروخت کرنے والے دکاندار کو دھرلیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 روپے والا ماسک 120 روپے میں فروخت کرنے والے دکاندار کو دھر لیا گیا۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت فیس ماسک کی زائد قیمت پر فروخت پر پابندی عائد ہے۔ سیکٹر ای الیون میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا گیا جہاں ملزم 5 روپے والا فیس ماسک 120 روپے میں فروخت کر رہا تھا، انتظامیہ نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی پاکستان میں تصدیق ہونے کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہوگئی ہے۔ بڑے شہروں میں میڈیکل سٹورز مالکان نے فیس ماسک کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے ، بعض جگہوں پر ماسک کے پیکٹ کی قیمت 80 روپے سے بڑھا کر 450 روپے تک کردی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد