میچ میں جیت کا کریڈٹ دراصل کسے جاتا ہے ؟سرفراز احمد نے ایسا نام لے لیا کہ آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”صحیح بات“
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملنے والی فتح کا کریڈٹ بین کٹنگ کو دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایک اچھا اور مشکل ہدف تھے لیکن ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی اور جہاں تک میری کارکردگی کی بات ہے تو میچ کی صورتحال اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے، فارم لگی ہوئی ہے اور کوشش کرتا ہوں کہ اچھا سے اچھا کھیل پیش کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے لیکن آخر میں جس طرح بین کٹنگ نے بیٹنگ کی اور جیت میں اہم کردار ادا کیا، وہ بہت زبردست تھا۔ ایسے میچز جیتنے سے بہت اعتماد ملتا ہے کیونکہ ایک وقت میں ایسا لگ رہا تھا کہ 200 سے زائد ہدف ملے گا لیکن باﺅلرز نے حریف ٹیم کو 200 سے کم ہدف تک محدود کیا تو اعتماد ملا کہ ہم میچ جیت سکتے ہیں۔