ساؤتھ افریقہ کے معروف سابق کرکٹر جونٹی روڈ نے اسلام آباد میں ایسا کام کر دیاکہ امن دشمنوں کو آگ ہی لگ جائے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز موٹر سائیکل پر اسلام آباد کی سیر کو نکل پڑے۔
سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہیوی بائیک پر فیصل مسجد اور اطراف کا دورہ کرنے کے بعد مری روڈ کی جانب روانہ ہوئے، ساتھ موجود دیگر موٹر سائیکل سواروں کو اپنے تاثرات سے بھی آگاہ کرتے رہے۔بعد ازاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی مختلف ملکوں کا دورہ کرتے ہوئے زیادہ تر اِیئر پورٹ، ہوٹل اور سٹیڈیم تک محدود رہتے تھے اور سیر کا زیادہ موقع نہیں ملتا تھا لیکن اب بطور کوچ اور کمنٹیٹر پوری کوشش کرتا ہوں کہ ان ملکوں کے مختلف مقامات کو دیکھنے کے مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھاؤں۔
واضح رہے کہ اپنے دور میں جونٹی رہوڈز کا شمار جنوبی افریقہ کے خطرناک فیلڈرز میں ہوتا تھا اور ان کے پاس گیند جاتے ہوئے اکثر بلے باز رن لیتے ہوئے ڈرتے تھے۔یہ بھی یاد رہےکہ ساؤتھ افریقہ کےمعروف سابق کرکٹر جونٹی روڈپی ایس ایل فائیو کےکمنٹری پینل میں شامل ہیں اور ایلن ولکنز، مائیکل سلیٹر، ڈرک نینز اور ڈومینک کارک کےساتھ مل کر پی ایس ایل میچوں میں انگلش کمنٹری کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ۔