سرفراز احمد نے شکست کی ذمہ داری فیلڈنگ پر ڈال دی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پشاور زلمی سے شکست کی ذمہ داری بری فیلڈنگ پر عائد کردی ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی فیلڈنگ نہیں کر رہی ،اگر ہم کیچ نہ چھوڑتے اور رن آوٹ کر لیتے تو میچ جیت سکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہماری ٹیم فیلڈنگ اچھی کرلے تو 10سے 15رنز فیلڈنگ سے بھی بچائے جا سکتے ہیں جو جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔