ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

حالات پر گہری نظر رکھیں۔ اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہو سکتا ہے اور یہ ایک اچھا موقع بھی ہے جو لوگ بیمار ہیں وہ یاحیٰ یا قیوم کا ورد بھی جاری رکھیں کثرت سے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جو چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں مگر نیت اچھی رہی تو وہ ہر چیز ملے گی جس کی تمنا کی جا رہی تھی۔ اس وقت اللہ نے چاہا تو ستاروں کی پوزیشن آپ کے حق میں اچھی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ آپ کی مشکلات میں اضافہ کئے ہوئے ہیں۔ اب ان سے فکر مند ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ان شاءاللہ اب حالات ایسے ہو رہے ہیں وہ خود بخود پیچھے کی جانب ہٹ جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ نے ماضی میں بڑی رقم بلاک کی تھی۔ اب ایسے کرنے کے لئے آپ کے پاس بچا بھی کچھ نہیں ہے۔ اس لئے اب رسک نہ لیں اور خاموشی سے چلتے رہیں گے تو آپ کے لئے مناسب رہے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج اللہ نے چاہا تو ایک اچھا دن ثابت ہوگا اور جس کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس میں ہاتھ ڈال سکتے ہیں۔ امید تو بہت ہے کہ کامیابی آپ کے قدم ہی چومے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اولاد کے حوالے سے لاحق ٹینشن کا خاتمہ ہونے کی امید ہے اور جو لوگ رشتے وغیرہ کے حوالے سے پریشان ہیں وہ بھی اب انشاءاللہ خوشخبری سن سکیں گے۔ اچھا دن رہے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ دیں۔پیٹ کے امراض اور پٹھوں کی تکلیف پر خاص توجہ دیں جو لوگ ہر چھوٹی موٹی بات پر ٹینشن لیتے رہیں گے۔ وہ حالات کی خرابی اور صحت میں بھی خرابی لائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جس بات کی دوسروں سے امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ اس کی اللہ پاک سے لگائے تو منزل کے قریب ہوتے۔ آج کا دن پھر اللہ نے چاہ تو آپ کو ایک اچھا موقع ضرور فراہم کرے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

بات بات پر غصہ کرنا چھوڑ دیں اور کچھ فیصلے حکمت کے ساتھ ہوتے ہیں۔ آپ کو آج اپنے بارے میں سنجیدگی سے فیصلے کرتے ہیں اور لاپرواہی کی بالکل بھی گنجائش نہیں، یہ یاد رہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو اس وقت جس مشکل کا سامنا ہے۔ اس میں سے اللہ نے چاہا تو آج دوپہر تک ہی نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ آج کا دن مالی لحاظ سے کوئی بہتری دے سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو بڑی تبدیلی کا سامنا ہو سکتا ہے اور آج آپ کی ایک خواہش بھی پوری ہونے کا امکان ہے۔ گھر میں جو کشیدگی تھی، وہ کسی وقت بھی ختم ہونے کی بڑی امید بھی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جن افراد نے خود کو اپنے گھر میں بند کر رکھا ہوا ہے۔ وہ شاہد اس اچھے وقت سے وقف نہیں ہیں۔ ان دنوں آپ کو صرف اور صرف اپنے روزگار پر توجہ دینے کی اشد ضرورت بھی ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -