پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں: اعظم سواتی 

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں: اعظم سواتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے پاکستان میں تعینات سعودیہ کے سفیرنواف سعید المالکی نے ملاقات کی  ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے حوالے ودیگر امور پر بات چیت ہوئی ملاقات کے دوران ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی   وزیر ریلوے نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی حکومت، عوام کی جانب سے امیر محمد بن سلمان کی صحت و سلامتی کیلئے دعا گو ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری پید ا ہو رہی ہے  پاکستان اور سعودی عرب کی دو ستی لازاول ہے وفاقی وزیر  ریلوے نے سعودیہ کے سفیر کی خد مات کو سراہا سعودی عرب کے سفیر نے کہا سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اخوت اور محبت کے رشتہ بہت مضبوط ہیں  پا کستان ریلویز مستقل طور پر ملکی اور بین لاقوامی سپلائزرکے ساتھ طویل مدتی معاہدوں کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے  پاکستان میں کاروبار کیلئے دوست ماحول ہے جس سے  سعو دی عرب کے سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے  وفاقی وزیر ریلوے مزیدکہا کہ پاکستان اور سعود یہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات کے امور اور ریلوے کے حوالے سے بھی زیر بحث آئے  دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اعظم سواتی 

مزید :

صفحہ آخر -