محکمہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سکولوں میں بائی ہینڈ وصولیوں پر پابندی عائد 

محکمہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سکولوں میں بائی ہینڈ وصولیوں پر پابندی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)محکمہ سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی اداروں میں بچوں سے بائی ہینڈ وصولیوں کو غیرقانونی قرار دیدیا احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکولوں کو 15سے 20ہزار روپے تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے سرکاری ونجی سکولوں میں بائی ہینڈ اضافی فیس، جرمانے اور چارجز وصول کیے جانے پر پابندی عائد کردی گئی سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی اداروں میں بچوں سے بائی ہینڈ وصولیوں کو غیرقانونی قرار دیدیاسکول سربراہان والدین سے تمام چارجز بذریعہ بنک وصول کریں گے محکمہ تعلیم کے مطابق سکول انتظامیہ تمام ادائیگیاں بذریعہ چالان فارم وصول کریں گے، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکولوں کو پندرہ سے بیس ہزار روپے تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو بائی ہینڈ جرمانہ کرنے والے سکولوں کی معلومات اکھٹی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
پابندی عائد

مزید :

صفحہ آخر -