ہائیکورٹ بار الیکشن، عاصمہ جہانگیر، پرو فیشنل گروپ مد مقابل، پولنگ آج ہو گا

  ہائیکورٹ بار الیکشن، عاصمہ جہانگیر، پرو فیشنل گروپ مد مقابل، پولنگ آج ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کے چناؤ کیلئے آج پولنگ ہوگی جس میں لاہور ہائیکورٹ بار کے 21 ہزار 668 وکلاء بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 1350 خواتین وکلاء بھی شامل ہیں، لاہور ہائیکورٹ بار کے رواں ماہ ہونے والے سالانہ انتخابات میں بھی سابقہ حریف عاصمہ جہانگیر گروپ اور پروفیشنل گروپ ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ صدر کے عہدہ کے لئے سردار اکبر علی ڈوگر اور محمد مقصود بٹر کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا، صدارتی امیدوار سردار اکبر ڈوگر کا تعلق عاصمہ جہانگیر گروپ جبکہ مقصود بٹر کا تعلق پروفیشنل گروپ سے ہے  صدارتی امیدوار سردار اکبر ڈوگر کو احسن بھون، اعظم نذیر تارڑ، حفیظ الرحمان چودھری سمیت دیگر کی حمایت حاصل ہے جبکہ صدارتی امیدوار مقصود بٹر کو حامد خان،رانا اسد خان، شفقت محمود چوہان، اشتیاق اے خان، میاں جہانگیر سمیت دیگر کی حمایت حاصل ہے نائب صدر کے لیے تین امیدواروں چوہدری محمد اشرف جلال، مدثر عباس مگھیانہ اور سہیل شفیق میں مقابلہ ہوگا، جبکہ سیکرٹری کیلئے چودھری اختر پڈا اور خواجہ محسن عباس کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ اسی طرح فنانس سیکرٹری کے لئے تین امیدوار فیصل توقیر سیال، فلک ناز گل اور رانا وسیم یوسف ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں الیکشن کے موقع پر آج لاہور ہائیکورٹ اور اس کے دفاتر بند رہیں گے۔
پولنگ آج ہوگی

مزید :

صفحہ آخر -