چیف ایگزیکٹو آفیسر راوی اربن اتھارٹی تعیناتی کیس،درخواست پر چیف سیکرٹری کو فیصلہ کرنے کا حکم 

   چیف ایگزیکٹو آفیسر راوی اربن اتھارٹی تعیناتی کیس،درخواست پر چیف سیکرٹری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تعیناتی کے حوالے سے کیس پردرخواست چیف سیکرٹری کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا  لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی درخواست میں چیف سیکرٹری،چیف ایگزیکٹو آفیسر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی،گورنر پنجاب کو فریق بنایا گیا  درخواست میں کہا گیا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین کے پاس اربن ڈویلپمنٹ کا کوئی تجربہ نہیں عمران امین کی تعیناتی قواعد و ضوابط سے ہٹ کر اور غیر شفاف انداز میں کی گئی عمران امین کی تعیناتی دفعہ 9 راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ کے معیار کو نظرانداز کرتے ہوئے کی گئی عدالت سے استدعا ہے کہ عمران امین کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔ 
فیصلہ کا حکم 
 

مزید :

صفحہ آخر -