لہنگا خراب دینے پر خاتون کاصارف عدالت میں 5لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر 

 لہنگا خراب دینے پر خاتون کاصارف عدالت میں 5لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) آن لائن شادی کا لہنگا خراب دینے پر خاتون نے صارف عدالت میں پانچ لاکھ ہرجانے کا دعوی دائر کردیا خاتون نے موقف اختیار کیا کہ آن لائن 65 ہزار روپے میں شادی کیلئے لہنگا خریدا۔آن لائن موصول ہونے والا لہنگے کا مطلوبہ ڈائزان،رنگ اور سلائی ناقص تھی.دعوی میں کہا گیا ہے کہ ڈیزائنر کو 20 ہزار ایڈوانس دیے،جو ڈیزائن اور رنگ پسند کیا وہ نہیں دیا گیا،ڈیزائنر کی بدنیتی کے باعث فنکشن پر لہنگا نہ پہن سکی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ذہنی اذیت اورمطلوبہ معیار کا لہنگا نہ دینے پرڈیزاینر کو 5 لاکھ کا ہرجانہ دینے کا حکم دیا جائے،وکیل نے مزید بتایا کہ آن لائن چیزوں کی فروخت میں فراڈ ہورہا ہے میری موکل کیساتھ بھی یہی کیا گیا ہے۔
دعویٰ دائر

مزید :

صفحہ آخر -