کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی منہاج یونیورسٹی کی اولین ترجیح،حسین محی الدین 

 کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی منہاج یونیورسٹی کی اولین ترجیح،حسین محی الدین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی منہاج یونیورسٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور اور منہاج کالج مانچسٹر یوکے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے دوران گزشتہ روز وائس چانسلر آفس منہاج یونیورسٹی لاہور میں کیا۔تقریب میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری،وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،اور پرنسپل منہاج کالج مانچسٹر (یوکے)تحسین خالد نے شرکت کی۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق منہاج یونیورسٹی کے طلبہ منہاج کالج مانچسٹر یوکے کی جانب سے آفر کیے گئے تعلیمی کورسز اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس،بزنس مینجمنٹ،بزنس انٹر پینورشپ،انٹرنیشنل بینکنگ اینڈ فنانس،انٹرنیشنل بزنس کمیونیکیشن،مارکیٹنگ مینجمنٹ،پروفیشنل اکاؤنٹنگ، پروجیکٹ مینجمنٹ،کمپیوٹر سائنس اورسائبر سیکورٹی میں ایک،دو اور تین سالہ ڈگری پروگرامز اور ڈپلومہ میں داخلہ لے سکتے ہیں۔۔ واضح رہے کہ منہاج کالج آف مانچسٹر یوکے کے تمام ڈگری پروگرامز برطانیہ کے صف اول کے امتحانی بورڈز اور یونیورسٹیز جن میں سرفہرست،کیمبرج اور ایڈیکسل شامل ہیں۔
 منہاج یونیورسٹی 

مزید :

صفحہ آخر -