حضرت علی ؓکے یوم ولادت کے موقع پر علی امن ریلی کا انعقاد 

 حضرت علی ؓکے یوم ولادت کے موقع پر علی امن ریلی کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) تحریک تحفظ حقوق جعفریہ پاکستان کے زیر اہتمام حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم ولادت کے موقع پر علی امن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت علامہ مشتاق حسین جعفری نے کی ریلی کا آغاز صبح گیارہ بجے ناصر باغ سے ہوا جو براستہ لکشمی چوک تا الحمرا ہال تک نکالی گئی۔ ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت،علماء کرام،مشائخ عظائم،دانشور،ادیب،وکلاء،نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے اختتام کے بعد الحمرا ہال میں انٹرنیشنل سیرت علیؓ امن کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔اس موقع پر علامہ مشتاق حسین جعفری نے سیرت علی علیہ اسلام پر گفتگو کی۔علامہ محمد عاصم مخدوم،قاسم علی قاسمی،چوہدری نثار احمد جج،باوا سید صدا حسین نقوی،محمد یوسف حسین جعفری،مفتی حافظ کاظم رضا نقوی،علامہ مفتی سید عاشق حسین شاہ،علامہ اصغر عارف چشتی،علامہ غلام اکبر ساقی، پیر سید ضیغم عباس شاہ،سید سجاد حسین شمسی سمیت دیگر شرکاء نے بھی یوم علی کی مناسبت سے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے فضائل بیان کئے اور آپؓ کی سیرت  و حیات مبارکہ کے مختلف پہلو ؤں کے حوالے سے خطاب کیا۔
یوم ولادت علیؓ 

مزید :

صفحہ آخر -