ڈکیٹروں، جاگیر داروں نے آئین کو پامال کیا، عوام قائد اعظم ؒ کے پاکستان کے منتظر ہیں: سراج الحق

  ڈکیٹروں، جاگیر داروں نے آئین کو پامال کیا، عوام قائد اعظم ؒ کے پاکستان کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاولپور (آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملائیشیا آج ایشاء کا معاشی ٹائیگر،سعودی عرب،ترکی ترقی کی منازل طے کرچکے لیکن موجودہ حکومت نے پاکستان کی معشیت کو مرغی اور انڈوں میں بند کر دیا ہے۔ 73سال سے پاکستان عوام ملک میں آئین و قانون اور قائداعظم کے پاکستان کے منتظر ہیں۔جاگیرداروں اور ڈکیٹروں نے ملک کے آئین کو پامال کیا۔ اس حکومت کو جھوٹ کے ورلڈ کپ کا اعزاز ملنا چاہیے۔ اللہ تعالی نے پاکستان کو سونے اور کوئلے سمیت دیگر قیمتی معدنیا ت  اورگندم،گنا،کپاس دالوں کی نعمت سے نوازا ہے۔پاکستان ان دس ملکوں میں شامل ہے جہاں سیاحت کے مواقع ہیں لیکن حکمرانوں کی چوری،لوٹ مار کرپشن نے پاکستان کو مقروض اور عوام کو غریب بنایا۔ شوگر،پیٹرول،آٹا اور ٹمبر مافیا 73سال سے اقتدار پر قابض پارٹیوں کوالیکشن میں سپانسر کرتا ہے اور قتدار میں آنے کے بعداس مافیا کے وارے نیارے ہوتے ہیں۔سینٹ الیکشن کے35کروڑو روپے میں ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی نے مدینہ کی اسلامی ریاست کا نعرہ لگایا لیکن ایک قدم بھی نہیں اٹھا یا بلکہ سودی نظام کو مضبوط کیا۔مدینہ کی ریاست کے قیام کیلئے فردو س عاشق اعوان،فیصل واڈا کو بھرتی کیا جنہیں خود معلوم نہیں کہ مدینہ کہاں ہے۔آج پرانے اور نئے چور اکٹھے ہو گئے ہیں۔غلاف کعبہ بنا کر تحفے میں بھجوانے اور قیام پاکستان کے بعد استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والی ریاست بہاولپور کے عوام کو حکمرانوں نے آج بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے۔جمعہ کوجی پی او چوک بہاولپور میں مہنگائی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والی ریاست بہاولپور کے عوا م  کے چہروں سے مسکراہٹیں چھین لی ہیں یہاں کے نوجوان بے روزگار اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ 73سال سے جاگیرداروں عوام پر حکمرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگریز کے بوٹ پالش کرنے اور گھوڑنے نہلانے والوں کو خدمات کے صلے میں جاگیریں ملیں۔
سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -