پی ٹی آئی سندھ میں اختلافات بڑھ گئے  لیاقت جتوئی کاپارٹی چھوڑنے کا اشارہ 

   پی ٹی آئی سندھ میں اختلافات بڑھ گئے  لیاقت جتوئی کاپارٹی چھوڑنے کا اشارہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما ء لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دیدیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سندھ میں اختلافات سامنے آگئے، پی ٹی آئی رہنمالیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا، اس سلسلے میں لیاقت جتوئی نے ساتھیوں کا اجلاس(آج) ہفتہ کو کراچی میں طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ متوقع ہے جبکہ ن لیگ یاپی پی میں شامل ہونے پرمشاورت ہوگی، لیاقت جتوئی کی پی پی میں شمولیت کیلئے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے تاہم لیاقت جتوئی کے ساتھیوں نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
لیاقت جتوئی 

مزید :

صفحہ آخر -