پیپلزپارٹی کے معاشی دہشت گرد اپوزیشن سے ڈرتے ہیں، حلیم عادل

  پیپلزپارٹی کے معاشی دہشت گرد اپوزیشن سے ڈرتے ہیں، حلیم عادل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے معاشی دہشت گرد اپوزیشن سے ڈرتے ہیں، یہ جب تک قبر میں نہیں جاتے، اِن کی کرپشن بے نقاب کرتے رہیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سعید غنی کی گفتگو سے ثابت ہوگیا وہ وزیر تعلیم نہیں زیر تعلیم ہیں، جیل میں تشدد ہوا تو کندھے میں درد ہوا، میرا بلڈ پریشر ہائی تھا مجھے ایسا لگا کہ دل کی تکلیف ہے، این آئی سی وی ڈی نے کہا کہ دل کا عارضہ لاحق نہیں، مجھے تکلیف دینے کیلئے اے سی بند کر دیا گیا، چاہے دوبارہ جیل بھیج دیں، کسی سے معافی نہیں مانگوں گا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کل میری تقریر سے پہلے وزیراعلی تقریر کر کے رفو چکر ہوگئے، میں اچھل اچھل کر تقریر کروں گا کیوں کہ میرے اچھلنے سے ہی آپ کو تکلیف ہے، مجھ پر جعلی نوکریاں دینے اور اربوں روپے کی کرپشن کا کیس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس غلام بن چکی ہے، سندھ پولیس میں کالی بھیڑیں نہیں کالے بھیڑیے ہیں۔
حلیم عادل 

مزید :

صفحہ آخر -