اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، 2 سرکاری ملازم رشوت لیتے گرفتار

 اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، 2 سرکاری ملازم رشوت لیتے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے دو سرکاری اہلکاروں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا سرکل آفیسر ڈی جی خان نے ٹریپ ریڈ کرکے نذیر احمد کلرک کو گرفتار کیا ملزم کو سول جج حارث منیر کی موجودگی میں ہزاروں روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا کلرک نذیر سیکھانی نے مدعی سے پانچ ہزار روپے بطور رشوت وصول کئے اینٹی کرپشن ساہیوال نے جیل پولیس کے وراڈر محمد ارشد کو گرفتار کر لیا ملزم ارشد کو لاہور ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے کہا کہ عوام سرکاری اداروں میں چائے پانی کے نام پر چھوٹی موٹی کرپشن ہرگز برداشت نہ کریں میگا کرپشن کے ساتھ ساتھ چائے پانی کی آڑ میں چند ہزار روپے مانگنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 
اینٹی کرپشن 

مزید :

صفحہ آخر -