پاکپتن، تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق 

پاکپتن، تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پاکپتن (نمائندہ پاکستان)نواحی گاؤں 17 ای بی کے قریب تیز رفتار کارنے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق تحصیل بورے والا کے رہائشی طالب حسین اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر رنگ شاہ آ رہا تھا  اس دوران تیز رفتار کارنے ان کے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث شہناز بی بی اور اس کا سات سالہ بیٹا احسن موقع پر دم توڑگئے جبکہ طالب حسین شدید زخمی ہوگیا کار ڈرائیور کار لے کر موقع سے فرار ہوگیا ریسکیو ٹیم نے ہلاک ہونے والے ماں اور بیٹے کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا تھانہ رنگ شاہ پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے
ٹریفک حادثہ 

مزید :

صفحہ آخر -