6یونین کونسلوں کاریکارڈدوماہ کے اندر درست کرنے کے احکامات جاری

6یونین کونسلوں کاریکارڈدوماہ کے اندر درست کرنے کے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ نے نادرا حکام کو ضلع صوابی کے چھ یونین کونسلوں کاریکارڈدوماہ کے اندر درست کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے دائر رٹ منظور کرلی جسٹس روح الامین کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے اسد زیب خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرالحاج محمد اسرار کی رٹ پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ صوابی میں چھ یونین کونسلوں یارحسین شرقی، یارحسین غربی، دبیان، سردچینہ، یعقوبی اورسوڈھیر کو 2010میں اعلامیہ جاری کرکے یہ یونین کونسلیں تحصیل لاہورسے تحصیل رزڑ منتقل کئے گئے تاہم اس پر عملدرآمد نہ ہونے سے ان علاقوں کے لوگوں کیلئے ڈومیسائل، شناختی کارڈ وغیرہ میں مشکلات کے علاوہ ملازمتوں کے حصول میں بھی مسائل سامنے آرہے تھے جبکہ اس حوالے سے ڈی سی صوابی کو شکایات کے باوجودسرکاری طو رپر ان یوسیز کی منتقلی کے اعلامیے پر عملدرآمد نہیں کیاجارہا تھا۔ دورکنی بنچ نے کیس میں دلائل مکمل ہونے پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیااورنادرا حکام کو ہدایت کی ہے کہ دوماہ کے اندراندر ریکارڈ اپ ڈیٹ کرکے ان یونین کونسلوں کا ریکارڈ تحصیل لاہورسے تحصیل رزڑ لکھاجائے۔