محکمہ جات کوماہانہ کا رکردگی کے اہداف پر سختی سے عملدر آمد پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت 

محکمہ جات کوماہانہ کا رکردگی کے اہداف پر سختی سے عملدر آمد پر خصوصی توجہ دینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے تمام محکمہ جات کوماہانہ کارکردگی کے اہداف پر سختی سے عملدرآمد اور ڈیٹا انٹری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدا یت کیں۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے بروز جمعہ ڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس روم میں ضلعی افسران کی کارکردگی کے حوالے سے  منعقدہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیں۔اجلاس میں پی ایم آر یو انچارج افسر علی شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تمام محکمہ جات کی  ماہ جنوری  2021 کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام محکمہ جات پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔  صفائی اور دیگر سروسز کی فراہمی پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی واسا کی کارکردگی کو سراہا اور اسے مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل سے متعلق شکایات کی محکمہ جات کے درمیان ٹرانسفر پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے برہمی کا اظہار کیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد کو ٹی ایم ایز، واسا، پبلک ہیلتھ اور سی اینڈ ڈبلیو کے درمیان شکایات سے متعلق لائحہ عمل بنانے کے ساتھ سٹاف کی ٹریننگ سے متعلق بھی زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نیاجلاس میں غیر حاضر ہونے والے افسرا ن اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے افسران سے متعلق صوبائی حکومت کو لکھنے اور سخت کاروائی سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام افسران پر زور دیا کہ گورنمنٹ کی رٹ کو بحال رکھنے اور لوگوں کی مشکلات اور شکایات کے حل کے لیے بھر پور کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس پی ایم آر یو ٹیم صوبائی حکومت کی جانب سے ای گورننس سسٹم سے متعلق تمام محکمہ جات کے افسران کو ٹریننگ بھی فراہم کریں گے تا کہ محکمہ جات کی کاردگی مزید بہتر بنائی جائے اور لوگوں کو ہر ممکن سہولیات اور آسانیاں فراہم کی جائیں۔