ہائیکورٹ کی حکومت کو سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کیلئے 2 اپریل تک مہلت 

ہائیکورٹ کی حکومت کو سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کیلئے 2 اپریل تک مہلت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کیلئے 1 ماہ کا مزید وقت مانگ لیا جس پر عدالتِ عالیہ نے وفاقی حکومت کو 2 اپریل تک کی مہلت دے دی۔ جمعہ کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللّٰہ نے نئے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان 2 اپریل کو عدالت میں رپورٹ پیش کریں، رپورٹ دیکھ کر ہی سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ دیں گے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ہم پہلے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا رولز سے متعلق تمام درخواستیں 2 اپریل کو مقرر کی جائیں۔
 سوشل میڈیا رولز