علی نواز مہر کی پیپلزپارٹی سے ناراضی ختم

علی نواز مہر کی پیپلزپارٹی سے ناراضی ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے ناراض رکن سندھ اسمبلی اور جی ڈی اے کے رہنما سردار علی گوہرمہرکے چھوٹے بھائی علی نواز مہر نے پیپلزپارٹی سے اپنی ناراضی ختم کردی ہے۔وہ گزشتہ شب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔واضح رہے کہ رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر دو سال سے پیپلز پارٹی میں غیر فعال تھے، ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی یہ بڑی سیاسی کامیابی ہے کہ گھوٹکی سے منتخب ناراض رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر بھی دوبارہ پیپلزپارٹی میں فعال ہوگئے ہیں۔