بیٹی کے قاتل باپ کی اپیل  مسترد، پھانسی کا حکم برقرار

بیٹی کے قاتل باپ کی اپیل  مسترد، پھانسی کا حکم برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے بیٹی کے قتل کے جرم میں باپ کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔جمعہ کو 16 سالہ بیٹی کو قتل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے باپ کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنایا۔سندھ ہائی کورٹ نے مجرم باپ خلیل احمد کو پھانسی کی سزا دینے کا حکم برقرار رکھا۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ باپ نے بیٹی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شواہد کی روشنی میں اپیل کنندہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔واضح رہے کہ سیشن عدالت نے خلیل احمد کو پھانسی دینے کا حکم دیا تھا۔