ہیروئین برآمدگی کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور 

ہیروئین برآمدگی کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوز رپورٹر)  چارسدہ سیشن کورٹ نے ایف ایس ایل رپورٹ مثبت آنے کے باوجود ہیروئین برآمدگی کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست منظور کرلی، ملزم کیجانب سے کیس کی پیروی راحت علی نحقی ایڈوکیٹ نے کی۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم بحرام پر الزام ہے کہ30اگست 2020کو پڑانگ پولیس نے دوران گشت ملزم سے 500گرام ہیرؤئین برآمد کیا تھا جسکے بعدملزم کیخلاف سی این ایس اے 2019ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔دوران سماعت راحت علی نحقی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں کوئی پرائیویٹ شہادت موجودنہیں نہ ہی اسکے موکل کا موقف لیا گیا جبکہ وہ پچھلے چھ ماہ سے جیل میں پڑاہے لہذا اسے رہا کرنیکی استدعا کی گئی۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت درخواست منظور کرلی۔