مٹہ وادی لالکو گبین جبہ میں 3روزہ سنو فیسٹول کا باضا بطہ افتتاح 

مٹہ وادی لالکو گبین جبہ میں 3روزہ سنو فیسٹول کا باضا بطہ افتتاح 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ سے ( رحیم خان) مٹہ وادی لالکو گبین جبہ میں تین روزہ سنو فیسٹول کا افتتاح ہوگیا بڑی تعداد میں سیاح گبین جبہ پہنچ گئے ہے سیکرٹری ٹورزم خیبر پختونخوا عابد مجید ڈی سی سوات جنید خان  اور سابق ضلعی اپوزیشن لیڈر احمد خان نے افتتاح کیا تین روزہ فیسٹیول میں سکیٹنگ سمیت دیگر مقابلے ہونگے اس موقع پر ایک میلے کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں مختلف قسم سٹالز لگادی گئی ہے گبین جبہ سیاحت کی میدان میں ایک اہم مقام ثابت ہوگی گبین جبہ میں سیاحت کی فروغ کیلئے ضروری تمام قدرتی حسن موجود ہے  وزیر اعلیٰ محمود خان کے خصوصی ھدایات اور دلچسپی کی وجہ سے انشااللہ ضلع سوات خیبر پختونخوا میں سیاحت کامرکز بناکر دم لیں گے کسی بھی علاقے کی ترقی کو فحاشی کہنا سمجھ سے بالاتر ہے  ڈی سی سوات جنید خان اور سابق ضلعی اپوزیشن لیڈر احمد خان کا میڈیا سے بات چیت اس وموقع پر سنو سکٹینگ مقابلوں کا بھی افتتاح کیا گیا تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ وادی لالکو گبین جبہ میں تین روزہ خیبر پختونخومحکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سنو سکیٹنگ کلچر اور سپورٹس فیسٹول اور ثقافتی میلے کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا افتتاح ڈی سی سوات جنید خان سابق ضلعی اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کی جبکہ اس موقع پر خیبر پختونخوا ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی سیکرٹری عابد مجید ایڈیشنل صوبائی سیکرٹری تاشفین خان اسسٹنٹ کمشنر مٹہ عبدالطیف خان ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیرزربادشاہ ایس ایچ او مٹہ نواب خان ایس ایچ او کالاکوٹ سرباز خان بھاری تعداد میں پولیس نفری کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی قائدین محمد نعیم خان خورشید علی خان اور دیگر بھی موجود تھے دریں اثناء اس فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح ہونے کی بعد موجود ذمہ داروں نے ثقافتی میلے میں لگائے گئے مختلف سٹالوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور لوگوں سے بھی مل گئی ادھر گبین جبہ میں سنوسکٹینگ مقابلوں کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا گیا اس تین روزہ میلے میں علاقائی ثقافت اور دیگر سپورٹس مقابلے بھی ہونگے اور پہلی بار گبین جبہ میں اتنی بڑی سیاحتی ایونٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے خوب لطف اٹھائی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی سوات جنید خان اور سابق ضلعی اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاحت کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے میں مصروف ہے جس کا زندہ ثبوت گبین جبہ میں پہلی بار سنو فیسٹول کلچر اینڈ سپورٹس اور ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں سیاحت کو فروغ دینا صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا اولین مقصد ہے جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد گبین جبہ عالمی سکیٹنگ مقابلوں کی مرکز ہوگی جس کیلئے وزیر اعلیٰ محمود خان اور صوبائی حکومت خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کو ترقی دینے کو فحاشی قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ گبین جبہ سنو فیسٹول اور تین روزہ میلے میں فحاشی کی کوئی کام نہیں بلکے یہ ایک پروپیگنڈہ اور علاقے کی ترقی کی خلاف ایک سازش ہے انہوں نے سیاحوں سے اپیل کی کہ بے خوف ہوکر گبین جبہ کادورہ کریں اور یہاں اکر برف اور قدرتی حسن سے خوب لطف اٹھائیں