کاہنہ، برکی میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2افراد زخمی 

  کاہنہ، برکی میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں نجی سوسائٹی کے عقب میں سڑک کراس کرتے ہوئے 45 سالہ فرحت بی بی نامعلوم کار کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ برکی کے علاقے میں سڑک عبور کرتے ہوئے 40 سالہ نامعلوم شخص کیری ڈبے کی زد میں آ کر   زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے  نعشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

مزید :

علاقائی -