نشتر کالونی کے مکینوں کا قبضہ مافیا کیخلاف فیروزپورروڈ پر احتجاج

نشتر کالونی کے مکینوں کا قبضہ مافیا کیخلاف فیروزپورروڈ پر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کر ائم رپو رٹر) فیروز پور روڈ پر واقع نشتر کالونی سینکڑوں مکین  قبضہ مافیا کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے قبضہ مافیا کو نکیل ڈالنے کے لئے فیروز پور روڈ پر ٹائر جلا کر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے قبضہ مافیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ قبضہ مافیا کی ملی بھگت سے نشتر کالونی میں قبضے کی جگہ پر جو قبرستان تعمیر کیا جا رہا ہے اس کی تعمیر کو فوری طور پر روکا جائے بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ 

مزید :

علاقائی -