پی ایس ایل: کراچی کنگز، ملتان اسلام آباد پشاور آج مد مقابل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 6 میں آج دو میچز کا فیصلہ ہوگا پہلے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا پاکستانی وقت کے مطابق پہلا میچ دوپہر دو بجے جبکہ دوسرا شام سات بجے ہوگا کراچی کنگز ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ آج کا میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے پوری ٹیم جیت کا عزم لیکر میدان میں اترے گی خامیاں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اسلام آباد یونائٹیڈ اورملتان سلطانز ٹیموں کے کپتا ن بھی آج کا میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں ان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا اب ہر میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اگلے مرحلہ میں جانے کے لئے کامیابی بہت ضروری ہے میچ میں کامیابی کے لئے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے۔