معین خان نے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کے حق میں آواز بلند کردی

معین خان نے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کے حق میں آواز بلند کردی

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کے حق میں آواز بلند کردی۔ سابق کپتان معین خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ پی سی بی کی جانب سے دوہرا معیار ہے کہ محمد حفیظ کو سی کٹیگری کی پیشکش کی گئی جب کہ اظہر علی اور یاسر شاہ کوصرف ایک فارمیٹ کا کھلاڑی ہونے کے باوجود اے کیٹیگری میں سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، یہ انفرادی سطح پر انصاف کی پامالی نظر آتی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ کا مزید کہنا تھا کہ سابق ٹیسٹ کپتان پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری کے حقدار ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -