باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

 باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے معروف باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔محمد وسیم کے نکاح کی تقریب سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی۔ باکسرمحمد وسیم کی اہلیہ تابندہ ڈاکٹر ہیں۔محمد وسیم اور تابندہ کے ولیمے کی تقریب بھی کراچی میں یکم مارچ کوہوگی جبکہ ان کے نکاح پر ان کے دوستوں سمیت  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔