ڈینگی کی روک تھام کے انتظامات نہ کرنے پر 70سکولوں کے مالکان کو نوٹس 

ڈینگی کی روک تھام کے انتظامات نہ کرنے پر 70سکولوں کے مالکان کو نوٹس 

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت  کے 70 سکولوں کی جانب سے ڈینگی تدارک کے لئے اقدامات نہ کرنے پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سربراہان کو وارننگ جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے 70 سکولوں نے ڈینگی تدارک کے لئے قدامات نہیں کیے، سکول سربراہان کو ڈینگی تدارک کے لئے اقدامات کرنے کی فوری ہدایت کی گئی ہے، ایجوکیشن اتھارٹی نے مذکورہ 70 سکولوں کے سربراہان کو ذاتی شنوائی کے لئے بھی طلب کر لیا ہے۔اس حوالے سے افسران کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی اور خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -