راجہ جنگ میں آوارہ کتوں نے پانچ افراد کوکاٹ لیا

راجہ جنگ میں آوارہ کتوں نے پانچ افراد کوکاٹ لیا

  

راجہ جنگ(نامہ نگار)اجہ جنگ شہر کے گلی کوچوں میں آوارہ کتو ں کی بھر مارہو گئی۔انتہائی مصروف بازار اور چوکوں میں آواراہ کتوں نے ڈیرے ڈال لئے۔سکول چوک، مچھلی والا چوک،ریلوے پھاٹک، ہسپتال روڈ سمیت قبرستان میں ٹولیوں کی شکل میں کتے پھرتے نظر آتے ہیں، علی الصبح مدینہ مسجد کے قریب ایک آوارہ کتے نے آیان نعیم،محمد بوٹا، قیصر مقصود، جنت بی بی اور راشد علی کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ زخمی افرادکو فوری طبی امداد کے لئے  ریجنل ہیلتھ سنٹر راجہ جنگ منتقل کیا گیا۔

جہاں زخمیوں کو کتے کاٹے کی ویکسین لگانے کے بعد فارغ کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر قصور کلیم یوسف کو راجہ جنگ واقعے کی اطلاع دی گئی اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھاکہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے والی دوائی مارکیٹ میں شارٹ ہے دوائی کی دستیابی ممکن بنانے کے لئے کوشش کررہے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ جلد آوارہ کتوں کو تلف کردیاجائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -