لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،لاکھوں روپے جرمانہ

لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،لاکھوں روپے جرمانہ

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد امین کی خصوصی ہدایات پرایس ای نادرن سرکل فواد خالد کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ ایس ای فواد خالد کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے ساندہ، گلشن راوی،بند روڈ، ڈھولنوال، چوبرجی پارک، فیض پور، علی پارک، کالا خطائی روڈ، شاہدرہ، جیا موسیٰ  قلعہ محمدی، شیرانوالہ، شاہ عالم گیٹ، کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن کل 1186کنکشنز چیک کئے گئے تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کر کے 38,404یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے18 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی

  ہیں۔ چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -