موبائل فون پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے،محمد اعظم

موبائل فون پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے،محمد اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان موبائل فون ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد اعظم نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا سینکڑوں اقسام کے موبائل فونز پر ویلیوایشن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ انتہائی غیرمنصفانہ عمل ہے۔ تاجر مہنگائی اور مشکل ترین اقتصادی حالات میں کاروبار کو بمشکل دھکا لگا رہے ہیں۔ استعمال شدہ اور ڈبہ بند موبائل فونز پر یکساں ٹیکس کا نفاذ سمجھ سے بالاتر فیصلہ ہے۔

 موبائل فونز پر مارجن کی کم ترین شرح اخراجات ٹیکسز ڈیوٹیز مہنگائی کے خوفناک حالات تاجر بحران زدہ حالات میں مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکیں گے۔

 حکومت موبائل فونز سیکٹر کیلئے سبسڈی تحفظات اور مسائل سے بالاتر نظام لے کر آئے۔ موبائل فونز ٹریڈر کو کاروبار زندگی کا پہیہ رواں رکھنے کیلئے یکطرفہ فیصلوں کا نفاذ روکا جائے۔ حکومت معاشی ماہرین موبائل فونز سیکٹر سے ٹیکس اور ڈیوٹیز لگاتے ہوئے اسٹیک ہولڈر اور سیکٹر نمائندگان سے مشاورت کرے۔ موبائل فون ریٹیلز ہول سیلر کو سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنا کر معاشی حالات کی بہتری کی راہ ہموار کی جائے۔