پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے،خواجہ راحت

پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے،خواجہ راحت

  

   لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان قدرتی وسائل معدنیات موسمیاتی امتزاج اور جغرافیائی اعتبار سے خدا کی نعمت عظمی ہے۔ پاکستان میں زرعی صنعتی تجارتی روایتی ثقافت و ہنر کو عالمی معیار اور رائج و رواج سے آہنگ کرکے عوام کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں۔ پاکستان میں اناج فصلیں وسائل ہنر با صلاحیت افراد کو صحیح سمت دے کر دور رس نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ حکومت قومی سطح پر کاروباری ریفارمز لے کر آئے۔ بزنس سیکٹر کو پرکشش سہولیات سبسڈیز دے کر ان خیالات کا اظہارپی سی بی سی کے آرگنائزر خواجہ راحت نے کیا۔

  

 ہے کہ  ریاستی انفراسٹرکچر میں ملازمتوں کی ناپید ہوتی ہوئی صورت حال بے روزگاری بحران کی کیفیت میں تعلیم یافتہ افراد کو خود کفیل نظام کے تحت کاروبار کرنے کی طرف راغب کیا جائے۔ بزنس سیکٹر میں جدید اصلاحات کرکے دیوالیہ ہوتے قومی اداروں لاکھوں ملازمین کے مخدوش مستقبل میں قومی کاروباری پالیسی کا اعلان کیا جائے۔ آسان شرائط پر قرضے ٹیکنالوجی جدید ضروریات و سہولیات کی فراہمی سے نوجوانوں کو خود انحصاری کی ترغیب دی جائے۔ بزنس سیکٹر اور اس سے جڑے ملکی معیشت میں اہم ترین کردار کے حامل طبقے کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ملک بھر میں سرکاری و نجی سطح پر باوقار سازگار اور باعزت کاروباری ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -