مریم نواز نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کمیٹی بنادی

  مریم نواز نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کمیٹی بنادی

  

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حلقہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کمیٹی بنادی،کمیٹی میں احسن اقبال،رانا ثنا اللہ،میاں جاوید لطیف،مریم اورنگریب،ارمغان سبحانی سمیت دیگر شامل ہیں۔کمیٹی کے ارکان ڈسکہ الیکشن مہم کے سلسلے میں مقامی لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔کمیٹی قانونی چارہ جوئی کیلئے وکلا ونگ کو ہرممکن مدد بھی فراہم کرے گی۔ مریم نواز نے کمیٹی کے ارکان کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ڈسکہ شہر کے اندر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹ کیلئے نکالاجائے۔ 

مریم نواز 

مزید :

صفحہ اول -