سری لنکا میں کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفکیشن 

  سری لنکا میں کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفکیشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آ باد /کولمبو(آئی این پی)  سری لنکن حکومت نے کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، عمران خان نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سری لنکن قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں، سری لنکا میں کورونا سیانتقال کرنیوالے مسلمانوں کی تدفین ہوسکے گی، وزیراعظم عمران خان کے دورے کے فوری بعد سری لنکا نے کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ سری لنکن وزیر صحت نے نوٹیفیکشن میں کہا تدفین وزارت صحت کی جانب سے بتائے گئے احکامات کے مطابق کی جائے گی، ایس او پیز کے تحت مختص مقامات پر ہی تدفین ہوسکے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن حکومت کی جانب سے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کے نوٹی فکیشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کورونا سے متاثر مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دینے پر سری لنکن قیادت کے شکر گزار ہیں۔
سری لنکا 

مزید :

صفحہ اول -