مصروفیات کے باعث وزیراعظم کا رواں ماہ عوام سے براہ راست رابطے کا پروگرام منسوخ

   مصروفیات کے باعث وزیراعظم کا رواں ماہ عوام سے براہ راست رابطے کا پروگرام ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ عوام سے براہ راست رابطے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن اور وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث پروگرام منسوخ کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے ہر مہینے عوام سے براہ راست ٹیلیفون پر گفتگو کا پلان بنایا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آئندہ ماہ عوام کی براہ راست ٹیلی فونک کالز لیں گے۔وزارت اطلاعات کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔

 وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -